وزیر اعلیٰ عوامی فلاح کیلئے اقدامات کر رہیں :میاں سلیم

 وزیر اعلیٰ عوامی فلاح کیلئے اقدامات کر رہیں :میاں سلیم

وزیراعظم شہباز شریف ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے دن رات کوشاں

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں محمد سلیم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہیں دوسرے صوبے بھی خواہش کررہے ہیں کہ انہیں بھی مریم نواز شریف جیسی متحرک وزیراعلیٰ میسر آئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبے کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اور عملی اقدامات کر رہی ہیں۔ ان کی متحرک قیادت میں پنجاب بھر میں ترقیاتی منصوبوں، عوامی ریلیف اور مختلف شعبوں میں بہتری کیلئے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ میاں سلیم نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف نے اپنی کارکردگی اور عوامی خدمت کے جذبے سے ایک متحرک قیادت کا تاثر قائم کیا ہے ان کی قیادت میں پنجاب کی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے جاری اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔وزیراعظم میاں شہباز شریف ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا زشریف کی قیادت میں صوبے میں صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں مثالی اور تاریخی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...