امریکہ ایران اسرائیل جنگ سے مہنگائی ہو رہی :سلمیٰ بٹ

امریکہ ایران اسرائیل جنگ سے مہنگائی ہو رہی :سلمیٰ بٹ

صوبائی وزیر کا راہوالی پہنچنے پر پر تپاک استقبال ،مبارک باد دینے والوں کا تانتا

راہوالی ،گوجرانوالہ (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا ،نیوز رپورٹر )صوبائی وزیر خوراک سلمیٰ بٹ نے چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں سے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں 10 کلو آٹے کا تھیلہ 1100 روپے میں مل رہا ، پورے صوبے میں ملنے والے آٹے پر 40 فیصد سبسڈی دی جارہی ،یومیہ 5لاکھ 50 ہزار 10 کلو آ ٹے کے تھیلے شہریوں تک پہنچ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران اسرائیل جنگ کے باعث ایل پی جی کی قیمتیں بڑھی ہیں۔جنگ کے اثرت اشیاخوردونوش پر بھی پڑے ہیں ،کے پی کے میں گورنر راج کے پیچھے 13 سال کی کہانی ہے ، گورنر راج نہ کسی کی خواہش تھی نہ یہ سیاسی حل ہے نہ حل سمجھاجاتاہے ،کے پی کے میں ایمرجنسی گورنرراج پی ٹی آئی نے خود لگوایا ۔قبل ازیں صوبائی وزیر آبائی علاقے کشمیر کالونی راہوالی پہنچیں ، سماجی رہنما ملک توصیف احمد کی قیادت میں مسلم لیگی رہنما ئو ں کاشف کھوکھر، رانا عدنان، عامر منور خان، ذوالفقار وڑائچ، وامق سعید بٹ، خرم حمید بٹ، عامر بٹ دیگر نے استقبال کیا ۔ رحمت کالونی میں صوبائی وزیر کی رہائش گاہ پر دن بھر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی جاگیر دار یا وڈیرے کی بیٹی نہیں ، عوام کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے کردار ادا کرتی رہوں گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...