پنجاب میں پیپلز پارٹی غیر فعال ‘ارشاد سندھو کا بلاول کو خط

 پنجاب میں پیپلز پارٹی غیر فعال ‘ارشاد سندھو کا بلاول کو خط

صوبائی قیادت کی عدم دلچسپی کے با عث کارکن گھر بیٹھ گئے ، نئی تنظیم سازی کا مطالبہ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پنجاب قیادت کی عدم دلچسپی پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب میں شدید بحران کا شکار کارکن خاموش ہو کر گھر بیٹھ گئے جس کے وجہ سے پیپلزپارٹی مکمل طور پر غیر فعال ہو گئی ، پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے سابق جنرل سیکرٹری ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی پی پی 65گوجرانوالہ ارشاد اللہ سندھو نے چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو خط لکھ دیا ،پیپلزپارٹی کو سنٹرل پنجاب میں بچانے ،متحرک کرنے کیلئے فوری طور پر پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کی غیر فعال اور متنازعہ تنطیم کو ختم کرکے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماوں پر مشتمل اعلیٰ سطح پر کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا تاکہ کمیٹی سنٹرل پنجاب میں میرٹ پر تنظیم سازی کرکے متعدد فعال اور پیپلزپارٹی کے وفادار نظریاتی کارکنوں کو سٹی ضلع ڈویژن اور پنجاب کی سطح پر تنظیم سازی میں شامل کرے تاکہ پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکے اس کے لیے بلاول بھٹو زرداری کو فوری ایکشن لینا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...