صوبائی وزیر فوڈ اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ کا دورہ گو جرانوالہ چیمبر
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر فوڈ اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔
چیمبر آمد پر صدر چیمبر شیخ غلام حسین جج، سابق چیئرمین جی ڈی اے شیخ عامر رحمن، شیخ عمیر علی، ظفر ڈار، سینئر رہنماؤں نے استقبال کیا۔ انہوں نے چیمبر قیادت کو یقین دہانی کرائی کہ گوجرانوالہ کے صنعتکاروں کے مسائل اور وزیراعلیٰ مریم نواز کو چیمبر کے دورے کی باضابطہ دعوت خود ان تک پہنچائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments