چکن 700 ، آٹا 200روپے کلو ہوگیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)چکن کی قیمت 450سے 700 روپے تک پہنچ گئی ہے ، آٹا 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ، LPG کی فی کلو قیمت 620 روپے ہے ، جبکہ فائن آٹے اور میدے کی فی بوری قیمت 15 ہزار روپے کے قریب جا پہنچی۔
گندم کا سرکاری ریٹ فی من 38 سو روپے ہے مارکیٹ میں ساڑھے 5 ہزار روپے میں فروخت ہورہی ہے ، غریب آدمی صبح اٹھ کر یہ فیصلہ نہیں کرپاتا کہ LPG سلنڈر بھروائے یا گھر کے لیے روٹی کا بندوبست کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments