6 وارداتیں:شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

 6 وارداتیں:شہری لاکھوں  کے مال وزر سے محروم

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)چوری ،ڈکیتی کی 6 وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم کردئیے گئے۔

 تھانہ سمبڑیال کے علاقہ سبز منڈی سمبڑیال کے باہر سے تنویر احمد کی موٹر سائیکل ،نادراآفس کے قریب واقع نجی سکول سے 3لاکھ روپے مالیت وائرنگ اورسنگل ،منڈی سمبڑیال گلی نمبر6 میں علی حمزہ گھمن کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل ،محلہ غوث پورہ سمبڑیال میں شمس دین کے گھر سے ان کی عدم موجودگی میں گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور نقدی90ہزارروپے ،طلائی زیورات جبکہ تھانہ بیگووالہ کے علاقہ کوٹلی باوریاں کے رہائشی غلام مصطفی سے غیر ملکی 200یورو 20ہزارروپے نقدی نامعلوم چور لے گئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...