ایم ڈی ستھرا پنجاب کے یوسیز 2اور 49کے دورے
عبدالرزاق ڈوگر کا صفائی آپریشنز کا جائزہ، فیلڈ میں مؤثر نگرانی کی ہدایت
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عبدالرزاق ڈوگر کے یونین کونسل 2 اور 49 کے دورے ، صفائی آپریشنز کا جائزہ، صفائی قوانین کی خلاف ورزی پر نوٹسز جاری، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام پر مؤثر عملدرآمد کے لیے ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی و سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر نے یونین کونسل نمبر 2 اور 49 کا دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں صفائی آپریشنز، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی صفائی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔یونین کونسل نمبر 2 کے دورے کے دوران انہوں نے منیر چوک، کمبوہ کالونی، سول لائن کالونی، اللہ ہو دربار اور اسلام کالونی کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر سڑکوں، گلیوں اور عوامی مقامات پر صفائی کی صورتحال، کوڑا کرکٹ کی بروقت کولیکشن اور فیلڈ عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور عملے کو صفائی کے معیار میں مزید بہتری لانے ، کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی اور تمام علاقوں میں صفائی آپریشنز مؤثر انداز میں جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔یونین کونسل نمبر 49 کے دورے کے دوران بھی انہوں نے صفائی آپریشنز اور ویسٹ مینجمنٹ سروسز کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ شہری علاقوں میں صفائی کے مقررہ معیار کو برقرار رکھنے اور عوامی مقامات کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے فیلڈ میں مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments