بجلی چوروں سے رعایت نہیں برتیں گے :اے سی ای اوگیپکو
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ایڈیشنل چیف انجینئر گیپکو سرکل سیالکوٹ سردار جمشید خان نے کہا ہے کہ بجلی چوری اور بجلی بلوں کے نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے ، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
بجلی چوری کی روک تھام، واجبات کی سو فیصد وصولی، لائن لاسز میں کمی اور بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کو مؤثر بنانے کے لیے ضلع بھر کے تمام ایکسینز اور ایس ڈی اوز کو سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام افسران اپنی اپنی ڈویڑنز اور سب ڈویڑنز میں فیلڈ آپریشن مزید تیز کریں، بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں اور نادہندگان سے بقایا جات کی وصولی یقینی بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments