نوشہرہ ورکاں کے 7کسانوں میں سبسڈی ٹریکٹر ز تقسیم
پنجاب حکومت کسانوں کی خوشحالی کیلئے متعدد اقدامات کر رہی:اے ڈی زراعت
شہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)تحصیل نوشہرہ ورکاں کے 7 خوش نصیب کسانوں میں بھی سبسڈی والے ٹریکٹر ز تقسیم کردئیے گئے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد عمران نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کسان دوست پالیسی کے تحت گرین ٹریکٹرز سکیم کے سلسلے میں ضلع کونسل ہال گوجرانوالہ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں کمشنر گوجرانوالہ محمد علی، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد اور ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر شکیل احمد نے پہلے فیز میں تحصیل نوشہرہ ورکاں کے خالد گجر، اعظم سندھو، ثناء اﷲ اور محمد منشاء سمیت 7 خوش نصیب کسانوں میں سبسڈی والے ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کی خوشحالی اور زراعت میں خود کفالت کے لئے متعدد اقدامات کر رہی ہے ۔گرین ٹریکٹرز سکیم کے تحت سبسڈی پر ٹریکٹرز کی فراہمی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس سے زرعی شعبے میں جدید مشینی کاشت کو فروغ ملے گا اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments