چوروں، ڈاکوئوں نے شہریوں سے ہزاروں نقدی، اشیا لوٹ لیں

چوروں، ڈاکوئوں نے شہریوں  سے ہزاروں نقدی، اشیا لوٹ لیں

ہیڈبمبانوالہ(نامہ نگار) ہیڈبمبانوالہ کے علاقہ لوڑھکی کے قریب نامعلوم ملزم نے اسلحہ کے زور پر محمداشفاق،محمود، عبداﷲ، عدنان، مورس اور عمران سے نقدی 84ہزارروپے اور 3موبائل فون چھین لئے۔۔۔

 ملک محمد حنیف علی کی کاربینک روڈ پر کھڑی تھی کہ نامعلوم سائیڈ والے دروازے کا شیشہ توڑ کر نقدی 25ہزارروپے ودیگر دستاویزات لے گئے ، ویروالا میں تین نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر محسن علی سے نقدی 59ہزار تین سو روپے اور چاندی چھین لی۔ برکت ٹاؤن میں چوکیدار نصیر احمد کا چارجنگ پر لگا موبائل فون چوری، کنڈن سیان میں دوران خریداری محمد ریاض نعیم کی جیب سے موبائل فون چوری ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...