فتح پور :2موٹر سائیکلوں میں تصادم، 3افراد زخمی
ٹائر پھٹنے سے ایک موٹرسائیکل دوسری سے ٹکرائی، زخمی ہسپتال منتقل
لالہ موسیٰ (نامہ نگار) گجرات فتح پور میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم، ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔ گجرات کے علاقے فتح پور میں رائل پیلس کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔امدادی ادارے ریسکیو 1122 کے مطابق دو موٹر سائیکلیں آمنے سامنے سے آ رہی تھیں کہ اچانک ایک موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹ گیا۔ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والی دوسری موٹر سائیکل سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکلوں پر سوار افراد گر کر زخمی ہو گئے۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں میں اسد اللہ ولد مہندی خان، بشریٰ بیگم زوجہ محمد ارشد، اور رضوان اشتیاق ولد محمد اشتیاق شامل ہیں۔ تصادم کے باعث اسد اللہ اور رضوان اشتیاق کے سر پر چوٹیں آئیں، جبکہ بشریٰ بیگم کے جسم پر خراشیں آئیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے ۔ اہلکاروں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments