نوشہرہ ورکاں:گورنمنٹ سکول گرمولہ ورکاں کبڈی چیمپئن
گورنمنٹ ایم ٹی سکول کی فائنل میں گورنمنٹ سکول پپنا کھہ کو شکست
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ہونے والے سپورٹس مقابلہ جات میں گورنمنٹ ہائی سکول گرمولہ ورکاں نے کبڈی میں ڈسٹرکٹ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔گرمولہ ورکاں کی ٹیم نے تحصیل لیول پر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 نوشہرہ ورکاں کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ ڈسٹرکٹ لیول پر سیمی فائنل میں گورنمنٹ ایم ٹی ہائی سکول کو 31/ 16 اور فائنل میں گورنمنٹ ہائی سکول پپنا کھہ کو 30/ 19 سے شکست دے کر ڈسٹرکٹ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ۔اس اعزاز کا حصول کے لئے سکول کے طلباء اور فزیکل ٹیچر محمد عدنان کی سخت محنت اور ہیڈ ماسٹر محمد بشیر مجاہد کی سرپرستی کا نتیجہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments