ہیمو فیلیامریض کی زبان سے خون بہنا خطرناک :راحیلہ اشرف
خاموش علامت کو پہچانتے ہی فوری آرام کریں اور فیکٹر کا استعمال یقینی بنائیں
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )دیا ویلفیئر آرگنائزیشن کی سینئر نائب صدر راحیلہ اشرف نے کہا ہے کہ ہیمو فیلیا مرض میں مبتلا مریضوں کی زبان سے خون بہنانا خطرناک ہوسکتا ہے ۔ہیموفیلیا کے مریضوں کیلئے جوڑوں میں خون کے بہاؤ کی بروقت پہچان انتہائی ضروری ہے ۔ درد اور سوجن شروع ہونے سے پہلے جوڑ میں سنسناہٹ یا بلبلے بننے کا احساس اندرونی بلیڈنگ کی پہلی علامت ہے ۔ اس خاموش علامت کو پہچانتے ہی فوری آرام کریں اور فیکٹر کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ جوڑ کی مستقل خرابی سے بچا جا سکے ۔دیا ویلفیئر آرگنائزیشن کی سینئر نائب صدر راحیلہ اشرف نے ہیمو فیلیا مرض میں مبتلا ننھے بچوں کے والدین کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے گفتگو میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہیموفیلیا کے مریضوں میں منہ اور جوڑوں سے خون بہنے کی علامات کو نظر انداز کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ، بروقت تشخیص اور علاج سے مستقل معذوری سے بچاؤ ممکن ہے ۔ہیموفیلیا کے مرض میں مبتلا افراد کو معمولی چوٹ یا اندرونی بلیڈنگ کے باعث بھی سنگین پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، اس لیے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے مرض کی ابتدائی علامات سے آگاہی انتہائی ضروری ہے ۔ خصوصاً زبان اور منہ سے خون بہنے کی صورت میں فوری طبی توجہ دینا ناگزیر ہے ، کیونکہ مسلسل خون بہنا بعض اوقات خطرناک صورتحال اختیار کر سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments