گجرات:کریک ڈاؤن جاری منشیات فروش 1کلو چرس سمیت گرفتار

 گجرات:کریک ڈاؤن جاری منشیات فروش 1کلو چرس سمیت گرفتار

لالہ موسیٰ (نامہ نگار) گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ملزم گرفتار، ایک کلو سے زائد چرس برآمد۔ ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی زیر قیادت ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ SI احتشام عارف نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم علی حسن ولد منظور حسین کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے 1420 گرام چرس برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے لی گئی۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...