کلیفٹ ہسپتال کا میاں خورشید احمد کی وفات پر اظہار تعزیت، خدمات کو خراج تحسین

کلیفٹ ہسپتال کا میاں خورشید احمد کی وفات  پر اظہار تعزیت، خدمات کو خراج تحسین

گجرات (سٹی رپورٹر) کٹے ہونٹ اور تالو سے متاثرہ مریضوں کے علاج و بحالی کیلئے کام کرنے والے رفاہی ادارے کلیفٹ ہسپتال نے۔۔۔

 اپنے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر اعجاز بشیر کے توسط سے گجرات کے ممتاز صنعت کار، رفاہی شخصیت اور خورشید فینز کے بانی میاں خورشید احمد کی وفات پر ان کے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ ڈاکٹر اعجاز بشیر نے مرحوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میاں خورشید احمد جدوجہد پر یقین رکھنے والے خوددار انسان تھے ۔ انہوں نے رفاہی سرگرمیوں کو خصوصی اہمیت دی اور دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہے۔ وہ گجرات کے رفاہی اداروں کے لیے محسن کی حیثیت رکھتے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...