دو رکشوں میں تصادم، 3افراد زخمی

 دو رکشوں میں تصادم، 3افراد زخمی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) سیالکوٹ پسرور روڈ کھوئی اسٹاپ پر دو رکشوں کے درمیان تصادم، تین افراد زخمی۔

تفصیلات کے مطابق پسرور سیالکوٹ روڈ کھوئی سٹاپ پر غلط ٹرن لینے کے باعث دو رکشے آپس میں ٹکرا گئے ، جس کے نتیجے میں محمد بوٹا ولد محمد صادق، عمر 60 سال، فلک شیر ولد لیاقت، عمر 28 سال، اور محمد عارف ولد محمد شفیع، عمر 40 سال، زخمی ہو گئے ۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تینوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال پسرور منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...