سابقہ رنجش پر 15افراد کا 4خواجہ سراؤں پر وحشیانہ تشدد

سابقہ رنجش پر 15افراد کا  4خواجہ سراؤں پر وحشیانہ تشدد

کامونکے (تحصیل رپورٹر) سابقہ رنجش پر خواجہ سرا کے بھائیوں سمیت پندرہ افراد نے 4 خواجہ سراؤں کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

بتایا گیا ہے کہ موبائل مارکیٹ کے خواجہ سرا محمد رفیق عرف انمول اور زویا احمد کے درمیان تنازعہ چل رہا ہے ۔گزشتہ رات خواجہ سرا انمول اپنے ساتھیوں دانیال کیوٹ، احسان سانیہ اور ریمبو کے ہمراہ محلہ رسول نگر میں پروگرام سے واپس آرہے تھے کہ زویا احمد کے بھائی طلحہ اور کزن انیس نے تیرہ نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے انہیں تشدد کرکے زخمی کردیا اور گاڑی میں پڑے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون چوری کرکے لے گئے ۔سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...