ڈی پی او گجرات کی فیڈ بیک، ریڈر اور فرنٹ ڈیسک برانچز کے عملے سے میٹنگ
گجرات (نامہ نگار) ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے فیڈ بیک برانچ، ریڈر برانچ اور فرنٹ ڈیسک کے انچارجز و عملے کے ساتھ میٹنگ کی، جس میں محکمانہ امور، دفتری کارکردگی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی پی او نے افسروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے ، درخواستوں پر میرٹ کے مطابق بروقت کارروائی کی جائے اور فرنٹ ڈیسک پر آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام برانچز اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments