میرٹ، ڈسپلن ترجیحات میں شامل ہے :فرخندہ شاہین

 میرٹ، ڈسپلن ترجیحات میں  شامل ہے :فرخندہ شاہین

جامکے چٹھہ (نامہ نگار) وزیرآباد محکمہ تعلیم کی سی ای او فرخندہ یاسمین نے کہا ہے کہ وہ میرٹ اور پروفیشنلزم کی بنیاد پر اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ میرٹ، ڈسپلن اور پروفیشنلزم ان کی ترجیحات میں شامل ہے اور تعلیم کی بہتری ان کی پہلی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے تعلیمی ویژن کو ضلع بھر میں نافذ کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی اس سلسلے میں کام ہو رہا ہے اور تمام متعلقہ افسران اور اساتذہ کے ساتھ مل کر اس کام کو آگے بڑھایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار محمد نعیم بٹ صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب وزیرآباد اور ،ڈاکٹر فرح دیبا گوندل جنرل سیکرٹری خواتین ونگ مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ وزیر آباد اشفاق احمد،مجددی ابیحہ فاطمہ سے ملاقات میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ شعبہ تعلیم میں ہر فیصلہ میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی۔ ڈسپلن اور پروفیشنل رویے کو فروغ دے کر وزیر آباد میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...