عمران شاہد طب و ہومیوپیتھی سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینرمقرر، نوٹیفکیشن جاری
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) صدر چیمبر شیخ غلام حسین جج نے ڈاکٹر و حکیم محمد عمران شاہد کو طب و ہومیوپیتھی سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔۔۔
اس سلسلے میں لیکچرار راجپوت ہومیوپیتھک میڈیکل کالج و سلطان طبیہ کالج اکٹر و حکیم محمد عمران شاہدکا کالج پہنچنے پرچیئرمین سلطان طبیہ کالج و راجپوت ہومیوپیتھک میڈیکل کالج ڈاکٹر شوکت علی چوہدری نے شاندار استقبال کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ عمران شاہد طب و ہومیوپیتھی کے شعبے کی ترقی و ترویج کیلئے مزید بہتر خدمات انجام دیں گے اس موقع پر اسٹاف ممبران ڈاکٹر راحت علی چوہدری، حکیم سید محمد طیب رضا شاہ، حکیم طاہر ندیم بھلر اور حکیم سیف الرشید مغل نے بھی انہیں دلی مبارکباد پیش کی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments