تعلیمی اداروں میں منشیات ون ویلنگ اور پتنگ بازی کے نقصانات سے آگاہی مہم
گجرات (نامہ نگار) ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی زیر نگرانی تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم جاری ہے۔
اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر احمد فراز نے ہائیر سیکنڈری سکول دیونہ منڈی کا دورہ کیا اور طلبہ کو منشیات، ون ویلنگ، پتنگ بازی، ویپنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے نقصانات اور ان کے قانونی نتائج سے آگاہ کیا۔ گجرات پولیس کا مقصد نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنا اور صحت مند و محفوظ معاشرے کا قیام یقینی بنانا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments