جلالپور جٹاں:گارمنٹس کی دکان اور گودام میں آگ لگ گئی
حادثہ ٹانڈا چوک، مین بازار میں پیش آیا، ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابوپالیا
جلالپورجٹاں‘گجرات (نامہ نگار‘سٹی رپورٹر) ٹانڈا چوک، مین بازار جلالپور جٹاں کے قریب بٹ گارمنٹس کی دکان میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاعات کے مطابق ایک مرلہ رقبے پر قائم دو منزلہ گارمنٹس کی دکان کے فرسٹ فلور پر واقع دکان اور سیکنڈ فلور پر موجود گارمنٹس کے گودام کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، تاہم دوسری منزل پر دھواں زیادہ ہونے کے باعث اسے خارج کرنے کیلئے وینٹیلیشن کا عمل جاری رکھا گیا۔ مزید کسی ممکنہ آتش زدگی سے بچاؤ کیلئے کولنگ کا عمل بھی کیا گیا۔ ریسکیو آپریشن میں پانچ گاڑیوں اور 12 اہلکاروں نے حصہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments