گجرات :ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موک ایکسرسائزکاانعقاد
پولیس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں نے حصہ لیا
گجرات (سٹی رپورٹر، نامہ نگار) ڈی سی کمپلیکس گجرات میں ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور متعلقہ اداروں کی تیاریوں کو جانچنے کے لیے موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں نے حصہ لیا۔ مشق میں سٹی سرکل گجرات کے تمام تھانوں اور متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ موک ایکسرسائز کے دوران ہنگامی حالات میں اداروں کے باہمی رابطے ، فوری ردعمل اور مشترکہ کارروائی کے طریقہ کار کی مشق کی گئی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی سرکل ناصر محمود چیمہ بھی موجود تھے ۔ مشق کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر ردعمل یقینی بنانے کیلئے مختلف اداروں کی تیاری اور باہمی رابطے کو بہتر بنانا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments