سمگل شدہ اشیا کی فروخت روکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں:صارفین تنظیم

 سمگل شدہ اشیا کی فروخت روکنے کیلئے  اقدامات کیے جائیں:صارفین تنظیم

حافظ آباد (نمائندہ دنیا) انجمن تحفظ حقوق صارفین کے صدر نثار احمد خان اور جنرل سیکرٹری عبدالرحشید نے کہا ہے کہ پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو معیاری مصنوعات کی تیاری اور برآمدات میں اضافے کیلئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صارفین کو مقامی مارکیٹ میں غیر معیاری اشیائے ضروریہ کے باعث مالی نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے ، جبکہ بعض دکاندار سمگل شدہ الیکٹرانکس اور دیگر اشیا فروخت کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سمگل شدہ اشیا کی فروخت مکمل طور پر بند کرائی جائے۔ غیر معیاری اشیائے ضروریہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اور صارفین کے استحصال کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...