ڈی پی او گجرات کی لالہ موسیٰ میں کھلی کچہری، مسائل سنے
متعلقہ افسروں کو میرٹ پر فوری داد رسی اور قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت
گجرات (نامہ نگار) ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے علاقے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل و شکایات پیش کیں۔ ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل فرداً فرداً سنے اور موقع پر موجود متعلقہ افسروں کو میرٹ پر فوری داد رسی اور قانون کے مطابق کارروائی کے احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی، جان و مال کے تحفظ اور عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی جائے۔
تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور عزت و احترام سے پیش آیا جائے اور ان کی شکایات پر بلا تاخیر قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے ۔ڈی پی او فیصل شہزاد نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر سننا، فوری داد رسی یقینی بنانا اور پولیس و عوام کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط کرنا ہے ۔ شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور ان کے مسائل کا حل گجرات پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments