اے سی کھاریاں کا ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈنگہ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ
مریضوں کو طبی خدمات اور ضروری ادویات کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کاحکم
گجرات (سٹی رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر گجرات خرم شہزاد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں سہیل خان مندوخیل نے ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈنگہ کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حاضری، ضروری ادویات کی دستیابی، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، متعدی طبی فضلے کی علیحدگی، صفائی ستھرائی، ویکسینیشن سروسز اور مریضوں کے ٹوکن سسٹم کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو طبی خدمات اور ضروری ادویات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے ، متعدی طبی فضلے کو مقررہ طریقہ کار کے مطابق الگ رکھا جائے اور صفائی کے انتظامات بہتر بنائے جائیں۔ انہوں نے تمام شعبہ جات میں طبی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی اور مریضوں کے لیے ٹوکن سسٹم مؤثر انداز میں چلانے کی بھی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments