ڈپٹی کمشنر کا گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر کا گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ

نوید احمد کا طبی سہولیات، فائر سیفٹی، سکیورٹی،نگرانی انتظامات کا تفصیلی جائزہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر، سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ٹراما سنٹر، ایمرجنسی، ڈینگی وارڈ، فارمیسی، آپریشن تھیٹر، ایکسرے روم، او پی ڈی سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ضروری طبی آلات کی دستیابی و فعالیت، فائر سیفٹی، ہنگامی انخلاء، سکیورٹی اور نگرانی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری، بروقت اور باوقار طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

تمام ضروری طبی آلات کو فعال رکھا جائے اور فائر سیفٹی سمیت دیگر حفاظتی انتظامات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ علاج معالجے کی سہولیات میں بہتری، مریضوں کی دیکھ بھال اور ہسپتال میں نظم و ضبط برقرار رکھنا اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس سکول چک جگنہ کا بھی دورہ کیا اور سکول میں جاری تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں، بنیادی سہولیات اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ سے ملاقات کی اور نصاب، تدریسی امور اور تعلیمی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...