بذریعہ قرعہ اندازی 171 زمینداروں میں گرین ٹریکٹرز تقسیم ، فی ایکٹر پیداوار بڑھے گی: کمشنر گوجرانوالہ
ملک کو زرعی خود کفالت کی طرف لے جانے میں کردار ادا کیا جائے :ڈپٹی کمشنر ،زمینداروں نے 95 ٹریکٹر بک کر الئے :ڈائریکٹر زراعت ،ٹریکٹرز تقسیم کی تقریب سے خطاب
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز سکیم کے تحت خوش نصیب زمینداروں میں ٹریکٹرز تقسیم کرنے کی تقریب ضلع کونسل ہال گوجرانوالہ میں ہوئی۔مہمان خصوصی کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی،جبکہ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد بھی انکے ہمراہ تھے ، اس کے علاوہ ڈائریکٹر زراعت گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹر شکیل احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع گوجرانوالہ ڈاکٹر مرزا محمد قدیر بیگ اور زمینداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر شکیل احمد نے کہاوزیراعلیٰ مریم نواز کی کسان دوست پالیسی کے تحت میڈیم پاور ٹریکٹرزکیلئے درخواستیں وصول کی گئی تھیں۔
بذریعہ قرعہ اندازی گوجرانوالہ کے 171ٹریکٹرز نکلے اور اب تک زمینداروں نے 95 ٹریکٹر بک کر الئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے خطاب میں کہا زمیندار ٹریکٹرز کی مدد سے اپنی کاشت کو بہتر بنا کر فی ایکڑ پیداوار بڑھائیں‘ ملک کو زرعی خود کفالت کی طرف لیجانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے کہا کہ گرین ٹریکٹر سکیم کی سبسڈی پر فراہم فراہمی ایک بہت احسن قدم ہے جس سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments