مسلم لیگ ن قائداعظم کی وارث جماعت ہے ،آصف مصطفائی

 مسلم لیگ ن قائداعظم کی وارث  جماعت ہے ،آصف مصطفائی

مسلم لیگ ن قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کی وارث جماعت ہے ٗ

مظفرآباد(بیورورپورٹ )قائد کے افکار ہمارے لئے مشعل راہ ہیں محمدعلی جناحؒ کے نظریات کی آبیاری کیلئے مسلم لیگ ن سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی ٗ ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سٹی مظفرآباد کے جنرل سیکرٹری آصف مصطفائی نے گزشتہ روزمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ 25دسمبر تاریخی دن ہے ٗ قائد اعظم محمدعلی جناح نے پاکستان بنانے میں جو کردارادا کیا ان کے احسانات تاقیامت پاکستانی وکشمیری عوام یاد رکھیں گے ٗ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر اس وقت مسلم لیگ نواز ہی قائدؒ کی وارث جماعت ہے ٗ جوبانی پاکستان کے نظریات ٗ اصول اورافکار پرچل رہی ہے اور پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن کررہی ہےانہوں نے کہاکہ ہمیں ملکر تعمیروترقی کیلئے کام کرناہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں