مری، غیر قانونی تعمیرات کے دوران لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، رپورٹ
متاثرہ علاقہ ضلع کونسل کی حدود میں آتا ہے،بغیر منظوری تعمیرات کی جارہی تھیں
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) نیومری گہل بازار میں مٹی کا تودہ گرنے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقہ ضلع کونسل کی حدود میں آتا ہے جہاں غیر قانونی تعمیراتی کام جاری تھا، جس میں راشد ستی، ساجد ستی اور ماجد ستی والد خالد ستی ملوث پائے گئے جو مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر دیوار تعمیر کر رہے تھے۔ غیر قانونی تعمیراتی سرگرمی کے دوران لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ جگہ کو سیل کر کے ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔