جڑانوالہ: ون ڈش پالیسی کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی

جڑانوالہ: ون ڈش پالیسی کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک تصور حسین نے مختلف شادی ہالوں کا دورہ کیا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جڑانوالہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک تصور حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن اور حکومتی ہدایات کے تحت ون ڈش پالیسی کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور کارروائی شروع کر دی ہے ۔ملک تصور حسین نے اچانک مختلف شادی ہالوں کا دورہ کیا، جہاں اضافی ڈشز پیش کیے جانے کے شواہد ملے ۔ موقع پر ہی ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور متعلقہ ہال مالکان و منتظمین کو سخت وارننگ جاری کی گئی۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ون ڈش پالیسی کا مقصد عوام پر غیر ضروری مالی بوجھ کم کرنا اور تقریبات میں سادگی کو فروغ دینا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ پالیسی پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اور کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔  آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں