چنیوٹ کالج میں آرٹس مقابلے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )چیئرمین چنیوٹ ایجوکیشنل ٹرسٹ و ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے چناب کالج چنیوٹ میں پینٹنگز، کیلیگرافی اور سکیچنگ (رنگ و خط) کے مقابلہ جات میں پوزیشن ہولڈرز اور ججز میں انعامات تقسیم کیے۔۔۔
تقریب میں وائس چیئرمین چودھر ی مسعود اقبال، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف، پرنسپل ادارہ ڈاکٹر فرخ، سول سوسائٹی، والدین اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف اور چوہدری مسعود اقبال نے خطاب کیا۔کرتے ہوئے کیا۔ کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی جاری رکھنا چاہیے تاکہ طلبا و طالبات اپنا ٹیلنٹ اجاگر کر سکیں۔ انہوں نے پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد دی اور ادارے کی جانب سے ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور وائس چیئرمین کو سوینئرز پیش کیے گئے ۔کیلیگرافی میں پہلا انعام عبد اللہ ملک نے 10 ہزار روپے کے ساتھ جیتا، جبکہ دیگر ونرز میں بھی انعامات تقسیم کیے گئے ۔