مخالفین کی جانب سے شہری کے گھر پر مبینہ طور پر فائرنگ
اشتیاق علی کے گھر پر ملزموں نے دھاوا بو ل دیا ، سنگین دھمکیاں دی گئیں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مخالفین کی جانب سے شہری کے گھر پر مبینہ طور پر فائرنگ کردی گئی۔تھانہ ستیانہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے اشتیاق علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران ملز موں کی جانب سے مبینہ طور پر ان کے گھر پر حملہ کر دیا گیا اور شدید فائرنگ کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ خوش قسمتی سے گھر پر موجود افراد فائرنگ کا نشانہ بننے سے محفوظ رہے ۔ تاہم بیرونی دروازے سمیت دیگر سامان کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔