کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں لیڈر شپ ریٹریٹ کانفرنس ختم

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس  میں لیڈر شپ ریٹریٹ کانفرنس ختم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں لیڈر شپ ریٹریٹ2025کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی۔ یونیورسٹی انتظامیہ، ڈینز اور۔۔۔

 فیکلٹی ارکان نے شرکت کی اور انڈرگریجویٹ تعلیم کو 2030ء تک طلبہ کی تیاری کیلئے وضع کردہ 6-Cفریم ورک کے مطابق ڈھالنے کے بارے میں جامع غوروخوص کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر رحیل قمر ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی نے کہا 6-Cفریم ورک ان کا وژن ہے جس کا مقصد تمام شعبہ جات کے طلبہ کو تخلیقی صلاحیتوں، کوڈنگ کی مہارتوں، سائبر سکیورٹی کے بنیادی اصولوں، کلاؤڈ اور کوانٹم انٹیلی جنس کے علم اور ملازمتوں میں مصنوعی ذہانت کے اخلاقی استعمال سے آگاہ کرتے ہوئے انڈسٹری 5.0کیلئے تیار کرنا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں