تاجروں کو سہولیات، سکیورٹی کیلئے اقدامات کر رہے،آئی جی

تاجروں کو سہولیات، سکیورٹی کیلئے اقدامات کر رہے،آئی جی

معاشی سرگرمیوں میں تاجروں کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے،چیمبر کے دورے پر گفتگو

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا، کاروباری برادری کے نمائندگان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دارالحکومت میں سکیورٹی کے مجموعی حالات، تاجروں کے مسائل اور پولیس و کاروباری طبقے کے درمیان تعاون بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی نے کہا کہ دارالحکومت کی معاشی سرگرمیوں میں تاجروں کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے اور پولیس اہلکار تاجر برادری کے تحفظ، ان کی دکانوں، مارکیٹس اور صنعتی علاقوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں، جدید ٹیکنالوجی، کیمروں کی تنصیب، پیٹرولنگ پلان بہتر کرنے سمیت تاجروں اور پولیس رابطہ کمیٹیوں کی فعال بحالی جیسے اقدامات سے جرائم میں نمایاں کمی لائی گئی ہے۔ چیمبر آف کامرس کے نمائندوں نے مارکیٹوں کے مسائل، ٹریفک مینجمنٹ، صنعتی علاقوں کی سکیورٹی اور پولیس کے ساتھ رابطے کے مؤثر طریقے کار کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی پیش کیں جس پر آئی جی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں