بھارہ کہو قتل، ملزمان کا سراغ نہ مل سکا، جلد کامیابی ہوگی، تفتیشی

بھارہ کہو قتل، ملزمان کا سراغ نہ مل  سکا، جلد کامیابی ہوگی، تفتیشی

بہارہ کہو (نمائندہ دنیا) تھانہ بہارہ کہو کے محلہ راجگان میں گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کا واقعہ، نامعلوم ملزمان کا تاحال سراغ نہ لگایا جا سکا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ ہونے والے گھر میں عرصہ دراز سے بے حیائی کا اڈا چل رہا تھا۔ تفتیشی افسر محمد غوث نے بتایا کہ موبائل ڈیٹا کے ذریعے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں اور بہت جلد ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا۔ واقعہ میں دو خواتین موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گئی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں