اولیا اللہ کے آستانے رشدوہدایت کا سرچشمہ ہیں، مقررین
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) اولیا اللہ کے آستانے رشد و ہدایت کا سرچشمہ ہیں، حضرت عبدالطیف کاظمی المعروف امام بری سرکار کا فیض آج بھی جاری و ساری ہے۔
ان خیالات کا اظہار آستانہ عالیہ سرکار آباد شریف محلہ حاجیاں ڈھوک سیداں راولپنڈی میں بری امام سرکار کے عرس کی مناسبت سے منعقدہ عظیم الشان محفل سے عظمت علی شاہ قادری سجادہ نشین آستانہ عالیہ سرکار آباد شریف، خطیب پاکستان علامہ قاری عزیز الدین کوکب، ممبر کنٹونمنٹ بورڈ ارشد محمود قریشی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔