ایچ ای سی نے بلوچستان کے طالب علموں کیلئے سکالر شپس کا اعلان کردیا

ایچ ای سی نے بلوچستان کے طالب  علموں کیلئے سکالر شپس کا اعلان کردیا

اسلام آباد (این این آئی) ایچ ای سی نے بلوچستان کے ہونہار طالب علموں کیلئے ایل ایل ایم و پی ایچ ڈی سکالر شپس کا اعلان کیا ہے۔

بلوچستان کے طالب علموں کو ملکی جامعات میں ایل ایل ایم اور بیرون ملک ایل ایل ایم اور پی ایچ ڈی کی سکالر شپس دی جائیں گی، اس کیلئے ضروری ہے کہ امیدوار کے پاس بلوچستان کا ڈومیسائل اور لوکل سرٹیفکیٹ ہو۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 13جنوری 2026مقرر کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں