ایف ڈی ای، ترقی، ہائر ٹائم سکیل میں سنگین بے ضابطگیاں

ایف ڈی ای، ترقی، ہائر ٹائم سکیل میں سنگین بے ضابطگیاں

ایس ایس ٹی اساتذہ کا امتیازی سلوک پر اظہار تشویش،اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی نظامت تعلیمات کے تحت خدمات انجام دینے والے ایس ایس ٹی اساتذہ نے پروموشن اور ہائر ٹائم سکیل کے معاملے میں سنگین بے ضابطگیوں اور امتیازی سلوک پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں 14دسمبر 2022کو ترقی دی گئی تھی اور اس وقت یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ایک سال بعد ہائر ٹائم سکیل جاری کر دیا جائے گا، جیسا کہ ماضی کا معمول رہا ہے، مگر ان کے بیچ کے ساتھ متعدد غیر منصفانہ اقدامات کیے گئے۔ اپنی درخواست میں اساتذہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں جائز حق دیتے ہوئے گریڈ اٹھارہ کی ہائر ٹائم سکیل پروموشن کی موثر تاریخ 27اگست 2022سے مقرر کی جائے تاکہ انصاف کا تقاضا پورا ہو سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں