وزیر مملکت خزانہ کا زیر تعمیر لِلہ جہلم روڈ کا دورہ، جلد تکمیل کی ہدایت

وزیر مملکت خزانہ کا زیر تعمیر لِلہ جہلم روڈ کا دورہ، جلد تکمیل کی ہدایت

منصوبے بارے بریفنگ، منصوبوں کیلئے فنڈز کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائینگے، بلال اظہر

کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے زیر تعمیر لِلہ جہلم روڈ منصوبے کا جائزہ لیا۔ منصوبے کے انچارج انجینئرز اور افسران سے تفصیلی بریفنگ لی، تعمیراتی کام میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ لِلہ جہلم روڈ کا منصوبہ خطے کی ترقی اور عوام کی سہولت کیلئے انتہائی اہم ہے، انہوں نے اس بات پر زور د یا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر اعلیٰ ترین معیار کے مطابق مکمل کی جائے اور انہیں مقررہ مدت کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں