ستھرا پنجاب کے فیلڈ افسر کی لڑکی سے زیادتی کی کوشش ،10روز بعد مقدمہ درج
راولپنڈی (خبر نگار)ستھرا پنجاب کے فیلڈ افسر کی دوران ڈیوٹی گھر میں گھس کر دس سالہ لڑکی کیساتھ زبردستی زیادتی کی کوشش۔۔۔
، دس دن گزرنے کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا، مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ گائوں میں صفائی کے لئے آنے والے ورکرز کو شہری نے گھر سے بیٹی کو چائے بنوا کر دی چائے کے بعد میاں بیوی جنگل لکڑیاں کاٹنے چلے گئے ۔فیلڈ افسر کامران نے گھر میں داخل ہو کر پانچویں کی دس سالہ طالبہ ز کو دبوچ لیا۔ نازیبا حرکات کیں زبردستی شلوار اتارنے کی کوشش کی ۔مزاحمت پر چاقو نکال کر جان سے مارنے کی دھمکی دیدی۔لڑکی دھکا دیکر گھر سے باہر بھاگ نکلی ۔