اسلام آباد ،موسمی انفلوئنزا کی روک تھام کیلئے ایڈوائزری جاری
اسلام آباد (نیوز رپورٹر )ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سیدہ راشدہ بتول نے اسلام آباد کے رہائشیوں کے لیے موسمی انفلوئنزا کی ۔۔۔
روک تھام کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے ۔ وفاقی دارالحکومت کے رہائشی انفلوئنزا سے بچاو کے لئے خصوصی اقدامات کریں، انفلوئنزا ایک وائرل سانس کی بیماری ہے جو انفلوئنزا اے اور بی وائرسز کی وجہ سے ہوتی ہے ۔ فلو سے بچائو کے لیے احتیاطی تدابیر جس میں،کھانستے یا چھینکتے وقت منہ اور ناک کو رومال یا ٹشو پیپر سے ڈھانپ لیں۔ ہاتھ صاف پانی اور صابن کے ساتھ اچھی طرح دھوئیں۔آنکھوں،منہ اور ناک کو بار بار ہاتھ لگانے سے پرہیز کریں۔