قائداعظم یونیورسٹی کی اراضی پر قبضہ ختم کرانے میں کردار ادا کرینگے ،چیئرمین سی ڈی اے

 قائداعظم یونیورسٹی کی اراضی پر  قبضہ ختم کرانے میں کردار ادا  کرینگے ،چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد کی ملاقات ہوئی۔۔۔

۔ قائداعظم یونیورسٹی کی اراضی سے متعلق مسائل اور دیگر انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یونیورسٹی کی اراضی کے سروے کرانے ، تجاوزات کی نشاندہی اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ یونیورسٹی کی اراضی پر ہر طرح کی تجاوزات کے خاتمے کے لیے سی ڈی اے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں