تلہ گنگ ،ڈکیتی کی کوشش ناکام ڈکیت رنگے ہاتھوں گرفتار
تلہ گنگ (نمائندہ دنیا) تلہ گنگ سلطان روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر علی زین، ملک کامران سنگوالہ نے فرض شناسی اور ۔۔۔
بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی ، ڈکیتوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزمان کلمہ چوک پر نقدی اور موبائل فون کی ڈکیتی کر کے فرار ہو رہے تھے ،ڈکیتوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ بھی کی ،موقع سے ایک پسٹل بھی برآمد کیا گیا۔