پنڈی مری جی ٹی روڈ پر تعمیراتی کام سست روی کا شکار ،شہریوں کو مشکلات
مری( نمائندہ دنیا) محکمہ ہائی وے مری کی غفلت نااہلی اورلاپرواہی سے مری کی اہم ترین سیاحتی شاہراہ پنڈی مری جی ٹی روڈ پر تعمیراتی کام انتہائی سست روی کاشکار ۔۔۔
،سنی بینک سے چٹہ موڑ سڑک کو ہیوی مشینری کے ذریعے کھود کر کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا ،گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ، ایک سال سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،عوامی،کاروباری اورسیاحتی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔