قتل،اقدام قتل ،ضرر مقدمہ میں مطلوب 2اشتہاری گرفتار
راولپنڈی(این این آئی)تھانہ دھمیال پولیس نے قتل،اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں 2مطلوب اشتہاری گرفتار کرلئے۔۔۔
۔تفصیلات کے مطابق تھانہ دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل،اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا،زیر حراست اشتہاریوں نے سابقہ دشمنی پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل اور اس کے بھتیجے کو زخمی کیا تھا،اشتہاری نومبر 2022 سے پولیس کو مطلوب تھے ۔