پی آئی اے کی نجکار ی کیخلاف آج اسلام آباد میں مظاہرہ ہوگا

 پی آئی اے کی نجکار ی کیخلاف  آج اسلام آباد میں مظاہرہ ہوگا

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری کے خلاف پیپلز یونیٹی آف پی آئی اے ایمپلائیز (سی بی اے ) کے زیراہتمام آج دو بجے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔۔۔

جس میں پی آئی اے کے ملازمین شریک ہوں گے ۔ اس سے قبل پیپلز لیبر بیورو پاکستان کے انچارج اور پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن چوہدری منظور احمد صوبائی صدر نذر حسین شاہ، پیپلز یونیٹی کے مرکزی صدر ہدایت اللہ خان، رمضان لغاری، سہیل مختار اور دیگر راہنماؤں کے ہمراہ پریس کلب کے آڈیٹوریم میں نجکاری کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں