پاکستان بن جانے کے بعد مخالفین پاکستان آگئے ،کنور دلشاد

 پاکستان بن جانے کے بعد مخالفین پاکستان آگئے ،کنور دلشاد

ان لوگوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کے نظریات کو بہت نقصان پہنچایا

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)سابق وزیر قانون پنجاب اور الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد نے کہا ہے کہ پاکستان بن جانے کے بعد قیام پاکستان کے مخالفین پاکستان آگئے جنہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کے نظریات کو بہت نقصان پہنچایا ،قائد کے دست راست لیاقت علی خان اور پاکستان کے لئے زبردست خدمات انجام دینے والے راجہ صاحب محمود آباد کی کردار کشی کرکے ان کومتنازعہ بنایا گیا ، تمام سیاسی قیادت کو بھارت کے خلاف بات کرنے سے روکا گیا جبکہ 2 مواقع پر پاکستان کودنیا میں اچھی پہچان ملی ،فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے قائد اعظم کے خواہشات کے مطابق انڈیا کو کھلا چیلنج دیا اوربھارتی بالادستی کے خواب کو ہمیشہ کیلئے چکنا چور کرکے اسکی عسکری قوت کودنیا کے سامنے ننگا کیا، وہ انجمن فیض الاسلام فیض آباد مرکز میں بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے قائد اعظم اور عصر حاضر کے موضوع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں