بنگلہ دیش میں حالیہ تبدیلی دو قومی نظریہ کی عکاس

 بنگلہ دیش میں حالیہ تبدیلی دو قومی نظریہ کی عکاس

دوقومی نظریہ خلیج بنگال میں ڈبونے والوں کو عبرتناک شکست :جاویدجبار ، عبداللہ گل 16دسمبر کے حوالہ سے این ڈی یو میں سیمینار ، حقائق پر مبنی ڈاکیومینٹری بھی دکھائی گئی

 اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں 16دسمبرکے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا جس سے سابق سینیٹر جاوید جبار، عبداللہ گل اورسابق سفیر افراسیاب مہدی نے خطاب کیا، شرکا کو بنگلہ دیش کی تخلیق سے متعلق حقائق پر مبنی مفصل ڈاکیومینٹری دکھائی گئی۔مقررین نے 1971کے حوالے سے پھیلائے گئے جھوٹ کو ٹھوس حقائق کی بنیاد پر گمراہ کن پراپیگنڈا قرار دیا۔سینیٹر جاوید جبار نے کہاکہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کی ، بنگلہ دیش میں حالیہ تبدیلی دو قومی نظریہ کی عکاس ہے ،پاکستان اور بنگلہ دیش دو ہمسایہ برادر اسلامی ممالک ہیں۔ عبداللہ گل نے کہا کہ دوقومی نظریہ کو خلیج بنگال میں ڈبونے والوں کو عبرتناک شکست ہو چکی ، مکتی باہنی کے پیچھے بھارت کا مکروہ ہاتھ تھا،بھارت کی دہشتگردانہ پالیسیاں پوری دنیا پر عیاں ہو چکی ہیں۔ 

بنگلہ دیش

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں