والدہ نے بیٹی کا نومولود گلادبا کر قتل کردیا ،مقدمہ درج
ش سے میری شادی 2008میں ہوئی ،روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک تھا بیٹے نے بتایا کہ نانی نے بچہ ناجائز سمجھ کر مارا ،مدعی سلیم ،خاتون آشنا ، والدہ سمیت فرار
راولپنڈی (احمد بھٹی)شادی شدہ خاتون کی والدہ نے بیٹی کے ہاں ناجائز پیدا ہونے والے نومولود کا گلا دبا کر قتل کر دیا ،خاتون آشنا اور والدہ سمیت گھر سے فرار، بیٹے نے بیرون ملک والد کو سارا واقعہ بتا دیا ،مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تھانہ ٹیکسلا میں درج ہونے والے مقدمہ کے مدعی سلیم نے پولیس کو بتایا کہ میری شادی مسماہ ش سے 2008 میں ہوئی تھی اور اس سے پانچ بچے ہیں میں روزگار کے لئے بیرون ملک ہوتا ہوں،اکتوبر 2024 کو میں پاکستان سے بیرون ملک گیا اس وقت میرا سب سے چھوٹا بیٹا پیدا ہوا تھا ۔14 دسمبر کو بڑے بیٹے نے فون پر بتایا کہ صبح بچہ کے رونے سے میری آنکھ کھلی ۔ تو دیکھا کہ میرا بھائی یابہن پیدا ہو ا تھا ،میری والدہ کے ساتھ میری نانی مسماۃ خ اور پڑوسی اعجاز کھڑا تھا اور والدہ نے کہا کہ یہ اعجاز کا بچہ ہے ،نانی نے دیکھتے ہی دیکھتے بچہ کا گلا دبا کر اس کو قتل کر دیا اور اعجاز کے ساتھ اس کو کپڑے میں لپیٹ کر دفنانے کے لئے چلے گئے ۔ 15 دسمبر کو پاکستان پہنچا تو میری بیوی اور میری ساس گھر نہیں تھیں ۔